کیچ و آواران میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کیچ اور آواران میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے کیچ و آواران میں دو مختلف حملوں دشمن کو نشانہ بناکر جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ یکم جنوری 2025 رات بارہ بجے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ہیرونک میں قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر بھاری و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ حملہ اس وقت کیاگیا جب قابض فورسز کے اہلکار نئے سال کے جشن میں مصروف تھے۔ حملے میں دشمن کو جانی و مالی نقصان کا سامناکرنا پڑاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے حکمت عملی کے تحت اس وقت کا انتظار کیا کہ جب دشمن نئے سال کا جشن منانے کی تیاریوں میں مشغول تھا۔

ترجمان نے کہا کہ ایک اور حملے میں بی ایل ایف کے سنیپر ٹیکٹیکل ٹیم نے آج شام چھ بجے آواران کے علاقے جھاؤ ،دارو کوچگ میں قائم قابض پاکستانی کیمپ کے پر اسنائپر سے نشانہ کرکے دشمن کے ایک اہلکار کو ہلاک کیاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ حملوں کی ذ مہ داری قبول کرتی ہے، اور بلوچ سرزمین کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article