بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیاکو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں آئی ای ڈی حملے میں پاکستانی فوج کے 5 اہلکار وں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز کیچ کے علاقے گورکوپ میں قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بناکر دشمن فوج کو جانی نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے جمک کے مقام پر دن بارہ بجے کے قریب قابض فوج کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام پانچ اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے گذشتہ روز صبح سویرے مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں مَرو کے قریب آپریشن کی غرض سے پیش قدمی کرنے والی قابض پاکستانی فوج اور نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دشمن کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔