پسنی فش ہاربر ملازمین کا تنخواہوں کی عد م ادائیگی پر اتھارٹی کو بند کرنے کااعلان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر و ضلع گوادر کے تحصیل پسنی میں پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے احتجاجی ملازمین نے گذشتہ روزاتوار کو ہاربراتھارٹی کے تمام داخلی و خارجی گیٹس کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔

احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ آل پارٹیز، انجمن تاجران، ماہیگیر ویلفئیر سوسائٹی، پسنی سول سوسائٹی سمیت عمائدین کے ساتھ مشاورت کے بعد کیاہے۔

گیٹس کے بندش سے فش ہاربر کے اندر نصف درجن سے زائد فیکٹریاں، متعدد دکانیں، ہوٹلز سمیت کسٹم ، موٹروے پولیس اور دیگر دفاتر موجود ہیں فیصلے سے نہ صرف کاروبار کے بندش کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے بلکہ ان دفاتر میں کام کرنے والے اداروں کے لئے بھی مشکلات پیدا ہو سکتے ہیں۔

دوسری طرف فش ہاربر کے ملازمین کا کہنا ہے کہ سیکرٹری فنانس بلوچستان بابر خان کاکڑ کے ذاتی ضد و انا کی وجہ سے ملازمین یہ سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پسنی فش ہاربر ملازمین 20 دسمبر سے دفاتر کی تالا بندی کرکے احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔

اس سے قبل بھی متعددبار ملازمین کئی کئی مہینوں تنخواہوں سے محروم ہوتے رہے اور احتجاج کرتے رہے۔ لیکن یہ پہلی بار ہے کہ ہاربر اتھارٹی کے تمام داخلی وخارجی گیٹس کو بند کردیا گیا ہے۔

Share This Article