بلوچستان کے ضلع گوادرکے تحصیل جیونی میں پاکستان کوسٹ گارڈ پر 2بم حملے ہو ئے جبکہ سنجاوی میں فائرنگ سے 2 افرادہلاک ہوگئے۔
جیونی کے علاقے گنز اورپانوان میں عسکریت پسندوں نے پاکستان کوسٹ گا رڈپر 2ریمورٹ کنٹرول بم دھماکوں سے نشانہ بنایا۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے پاکستان کوسٹ گارڈ کی پیٹرولنگ ٹیم پر کئے گئے ۔
پہلا دھماکا گنز میں پاکستان کوسٹ گارڑ کی گشتی ٹیم پر ریمورٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا جبکہ دوسرا دھماکہ پانوان میں پاکستان کوسٹ گارڈ پر کیا گیا جس سے ایک اہلکار کی زخمی ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے ۔
دھماکے بعدسیکورٹی فورسز نے علاقے کا گھیرا کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔
دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں ہے البتہ اس سے قبل ضلع بھر میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔
دوسری جانب سنجاوی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔
لیویز ذرائع کے مطا بق فائرنگ کا واقع سنجاوی کے علاقے یونین کونسل غبرگ میں پیش آیا۔
نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کا تعلق سنجاوی سے ہے۔
حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
تحصیل ہیڈکوارٹر سے لیویز کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کی گئی۔
ہلاک افراد کی شناخت عجب خان ولد پالے اور سلیم ولد عبد الرحمن زخپیل سکنہ غبرگ سے ہوئی ہیں۔
ہلاک ہونے والوں کو سول ہسپتال لورالائی منتقل کردیا گیا۔