بلوچستان کا 465 ارب کا خسارہ بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا

0
286

بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا 465 ارب 52کروڑ 80لاکھ روپے کا ٹیکس فری بجٹ اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔

بلوچستان اسمبلی کے کٹھ پتلی اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت اجلاس میں مالی سال21-2020کے لیے کٹھ پتلی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے87 ارب روپے کے خسارے کا بجٹ پیش کیا۔

وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر شروع ہوتے ہی حزب اختلاف کے اراکین اسمبلی نے بجٹ دستاویزات اسپیکر کی کرسی کے سامنے رکھ دیں اور اجلاس سے واک آﺅٹ کرگئے۔

وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے بتایا کہ بجٹ میں ترقیاتی مد میں 156 ارب سےزائد اور غیرترقیاتی مد میں 309 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے 87 ارب روپے کے خسارے کے بجٹ میں 6 ہزار 840 خالی آسامیوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے تاہم بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

بجٹ دستاویز کے مطابق بجٹ میں کورونا وائرس اور آفات سے نمٹنے کے لئے 8 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ حکومت بلوچستان نے کوروناوائرس ایمر جنسی فنڈ کااجراءکیا، جس کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے ہیں۔

بلوچستان کے بجٹ میں تعلیم کے لئے70 ارب، صحت کے لئے 50 ارب، مواصلات و تعمیرات کے لئے 45ارب، امن اوامان کیلئے 44ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here