انڈیا کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ 92 برس کی عمر میں دہلی میں وفات پا گئے ہیں۔
جمعرات کے روز طبیعت کی خرابی کے بعد انھیں دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کرایا گیا تھا۔
من موہن سنگھ دو بار انڈیا کے وزیر اعظم رہے۔ وہ 2004 سے 2014 تک ملک کے وزیر اعظم رہے۔
تاہم اس سے قبل جب پی وی نرسمہا راؤ ملک کے وزیر اعظم تھے تو من موہن سنگھ 1991 سے 1996 تک ملک کے وزیر خزانہ بھی رہے۔