پاکستانی فوج کا بلوچستان میں 4 دن میں 25 افراد کی ہلاکت،4 کی گرفتاری کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستانی فوج نے بلوچستان میں گذشتہ 4 دنوں میں 25 عسکریت پسندوں کی ہلاکت اور 4 کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے کہا ہے کہ9 دسمبر 2024 سے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کیے گئے وسیع انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) کے دوران سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 43 عسکریت پسندوںہلاک ہوچکے ہیں۔12-13 دسمبر کی درمیانی شب، سیکورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں ایک IBO کی کارروائی کی۔

بلوچستان میں، 13 دسمبر کو، سیکورٹی فورسز نے، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، موسیٰ خیل اور پنجگور اضلاع میں کیے گئے دو الگ الگ IBOs میں کامیابی سے 10 عسکریت پسندوں کو بے اثر کر دیا۔ 9 دسمبر سے اب تک بلوچستان میں 25 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب بلو چستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں سیکورٹی فورسز حکام کا کہنا ہے کہ ایک کارروائی میں 4عسکریت گرفتار کر لئے گئے ہیں ۔

سیکورٹی فورسزکے مطابق بلو چستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں عسکریت پسندوں کے ایک بڑے نیٹ ورک کو کامیابی کے ساتھ ختم کر دیا ہے اور خفیہ کارروائی کر تے ہو ئے 4عسکریت پسندوں کو جلیل عرف قدرت اللہ(آئی ای ڈی ایکسپرٹ دیسی ساختہ بم بنانے کا ماہر)ساکن اسپن بولدک، افغانستان ،نعمت اللہ عرف لالک (آئی ای ڈی ایکسپرٹ دیسی ساختہ بم بنانے کا ماہر)ساکن اسپن بولدک، افغانستان،نصیب اللہ عرف سردار، ساکن اسپن بولدک، افغانستان اورعزیز اللہ عرف عنایت ساکن، افغانستان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار عسکریت پسند علاقے میں کھیتی باڑی کی آڑ میں کام کر رہے تھے۔

بتا یا جا رہا ہے کہ گرفتار ہونے والے عسکریت پسند افغانستان کے رہائشی ہیں اور ان کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے۔ گروپ نے گزشتہ 10 دنوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بناتے ہوئے دو آئی ای ڈی حملے کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

Share This Article