پاکستان کے صوبہ سندھ کے مرکزی شہر کراچی سے پاکستانی فورسز نے 4 بلوچ طالب علموں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
لاپتہ کئے جانے والوں کی شناخت محراج شاد، دوست دودا الہی، گمشاد اور مزامل بلوچ کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
چاروں کا تعلق نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی) سے بتایا جاتا ہے۔
مذکورہ افراد کو کل رات ایک بجے کراچی کے علاقے حسن اسکوائر سے حراست میں لیا گیا ہے جس کے بعد سے لاپتہ ہیں۔
ان میں سے دودا الہی ضلع کیچ کے علاقے بلنگور، گمشاد مند، مزمل پسنی اور محراب تربت آبسر کے رہائشی ہیں جو سب طالب علم ہیں اور کراچی میں تعلیمی اصول کے لئے رہائش پزیر تھے۔
خیال رہے جبری گمشدہ ہونے والے دودا الہی اور گمشاد سے اس قبل بھی لاپتہ ہوئے ہیں۔ پہلی دفعہ انہیں سات جون دوہزار بائیس کو کراچی کے علاقے مسکن چورنگی میں گھر پر چھاپہ مار کر لاپتہ کردیا گیا جنہیں بعدازاں 14 جون کو رہا کردیا گیا اب جبکہ ایک بار پھر انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔