ضلع کیچ و حب سے فورسز ہاتھوں کئی افراد حراست بعد لاپتہ، 2 لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ اور حب چوکی سے پاکستانی فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

ضلع کیچ کے علاقے تمپ بالیچہ کے مقام پر آج صبح زور دار دھماکے کی آوازیں سنی گئی جس کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔

ابتک لاپتہ ہونے والوں میں ایک کی شناخت ماسٹر استاد داؤد کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے اس دوران فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لیا باقیوں کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہوئی ہے۔

ادھر حب چوکی سے اطلاعات ہیں کہ گزشتہ روز شام کے وقت حب چوکی سے تربت ڈنڈار کے رہائشی وسیم بلوچ ولد مراد بخش کو پاکستانی فورسز ‎نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

ادھر ناصر آباد سے بھی اطلاعات ہیں کہ کل رات فورسز نے سراج ولد رحیم بخش نامی شخص کو بھی حراست میں لیا ہے۔

جبکہ ضلع کیچ کے علاقے تمپ اور عبدوئی سے دو لاشیں برآمدہوئی ہیں۔

تمپ کے علاقے میر آباد روڈ سے کرولا گاڑی سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے ، انتظامیہ نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے ۔

دریں اثنا وہاں عبدوی بارڈر سے اتوار کی شام ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے جس پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

تاہم ابتک دونوں لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article