ضلع کیچ سے 2 نوجوان جبراً لاپتہ ، کوئٹہ وسوراب سے 3 لاپتہ افراد بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے 2 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے جبکہ کوئٹہ اور سوراب سے 3 لاپتہ افراد بازیاب ہوگئے۔

ضلع کیچ کے علاقے دشت باہوٹ چات سے گذشتہ شب فورسز نے چھاپہ مارکر وارث ولد ابراہیم اور گلاب ولد بوہیر نامی 2 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے جس کے بعد ان کا کوئی خبر نہیں ہے۔

ادھر دارلحکومت کوئٹہ سے رواں سال 6 اگست کو جبری طور پر لاپتہ غلام نبی ولد حاجی نور احمد ساتکزئی اور نعیم ولد گلزار ساتکزئی سکنہ ڈغاری کوئٹہ بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔

مذکورہ دونوں افراد کوئلہ کانوں میں مزدوری کرتے تھے جنہیں جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔

نوجوانوں کی بازیابی کی تصدیق ان کے لواحقین نے کردی ہے۔

اسی طرح سوراب سے 8 روز قبل اغواء ہونے والے بی این پی مینگل کے کونسلر کلیم اللہ رودینی بازیاب ہوگئے ۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں کلیم اللہ رودینی کے اغوا کے خلاف سوراب کے مقام پر کئی گھنٹوں تک احتجاج کے باعث کراچی، کوئٹہ شہر بند رہی ۔

Share This Article