کراچی کے بلوچ علاقہ پرانا گولیمارمیں علاقہ مکینوں نے بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر پیپلز پارٹی اور اس کی حکومت کیخلاف 8 دسمبر کواحتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے ۔
مذکورہ احتجاجی مظاہرے کا انعقاد اولڈ گولیمار ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام 8 دسمبر بروز اتوار کو کراچی پریس کلب کے سامنے کیاجارہا ہے۔
احتجاجی مظاہرہ بوقت 3 بجے شہید شاہ نواز بھٹو چوک گولیمار سے شروع ہوکر کراچی پریس کلب تک جائے گی۔
اہلیان پرانا گولیمار کاکہنا ہے کہ اہلیان پرانا گولیمار یونین کونسل نمبر03میزبحرموڑ ٹائون کراچی سال 2001 کے بلدیاتی نظام کے آغاز سے لیکر آج 2024 تک اس کی قیادت پاکستان پیپلز پاڑتی کے پاس ہے ۔لیکن عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے اپنے منشور میں کئے گئے وعدوں سے منحرف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی مرکزی و مقامی نمائندے ماضی کی طرح اپنی حکمرانی قائم رکھنے کیلئے علاقہ مکینوں کو خاطر میں لائے بغیر ان کی بنیادی حقوق سلب کر رہے ہیں جس کیلئے ضروری ہے کہ اب انہیں کسی قسم کی کوئی رعایت دیئے بغیر ان کے خلاف سخت عوامی ردعمل ضروری ہے۔