بلوچستان کے سا حلی شہر و سی پیک مرکز گوادراور چاغی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
آج بروز جمعہ کوگوادر شہر میں نیو ملا بند وارڈ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد جان دُرّا کے نام سے ہوگئی ہے جو تربت کا رہائشی ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ مسجد سے نماز پڑھنے کے بعد نکلے تھے کہ اسے نشانہ بنایا گیا۔
فائرنگ کے بعد وہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے انڈس ہسپتال گوادر منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔
دوسری جانب چاغی میں واقع گریڈ اسٹیشن کے قریب نا معلوم مسلح افراد کی ایکس کار گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے ایک شخص کی شناخت عبدالحمید ولد میر حمزہ سکنہ امین آباد تحصیل دالبندین کے نام سے ہوئی ہے۔
دونوں واقعات کے محرکات سامنے نہیں آسکے ۔