ڈیرہ غازی خان: غازی یونیورسٹی کے رہائشی کالونی پرپاکستانی خفیہ ادارے کا قبضہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ غازی خان سے اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ غازی یونیورسٹی کے رہائشی کالونی پر پاکستان کے ایک خفیہ ادارے انٹیلی جنس بیورو(آئی بی )نے قبضہ کرکے اپنا دفتر اپنا قائم کیا ہے اور اسٹاف کو فلیٹ کی الاٹمنٹ کا سارا کام وہ اپنے ہاتھوں سے کررہی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ مذکورہ خفیہ ادارے کے یونیورسٹی کے رہائشی کالونی پر قبضہ و اپنا دفترقائم کرنے پر اسٹاف وطلبہ کو شدیدہراسمنٹ کا سامناہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ آئی بی نے اپنے یونٹ کا دفتر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے گھر میں قائم کیا ہو ا ہے۔

یونیورسٹی کے اسٹاف ذرائع کا کہنا کہ یونیورسٹی پر جاسوسی ادارے کے قبضے اور بیدریغ مداخلت کی وجہ سے ادارہ مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

اس حوالے سے طلبہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ بلوچستان سمیت پاکستان کے مختلف یونیورسٹیاں سیکیورٹی اداروں کے چھاؤنیوں میں تبدیل ہوگئے ہیں جوکہ ایک تشویش ناک عمل ہے جس پر تمام طلباء تنظیموں نے سوال اٹھانا شروع کردیا ہے۔

طلباء تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ یونیورسٹی کو فی الفور خالی کیا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بلوچستان یونیورسٹی کے اسپورٹس کمپلیکس پرایف سی نے قبضہ کیا ہوا ہے، بلوچستان یونیورسٹی اور ڈگری کالج میں فوج کی ایک پوری بٹالین رہائش پذیر ہے۔

Share This Article