بلوچستان کے علاقے سوراب میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لوگوں کی جبری گمشدگیوں کیخلاف احتجاج جاری ہے جس سے مرکزی شاہراہ 15 گھنٹوں سے بلاک ہے۔
لاپتہ کلیم اللہ رودینی کے لواحقین نے سوراب کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ 15 گھنٹوں سے بلاک کیا ہواہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جب تک کلیم اللہ کو بازیاب نہیں کرایا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔
دوسری جانب شدید سردی میں ہزاروں افراد مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔