آواران سے 2 لاشیں برآمد،جعلی مقابلے میں مارنے کا خدشہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران سے 2 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہیں پاکستانی فورسز نے ایک جعلی مقابلے میں قتل کرکے لاشیں پھینک دی ہیں۔

دونوں لاشیں آواران کے علاقے بزداد بربرکی ندی کے قریب سے برآمد ہوئیں، جنھیں گولی مار کر قتل کیا گیا۔

لیویز حکام نے لاشوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا، تاہم ان کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔

بلوچ نیشنل مومنٹ کے انسانی حقوق کے ادارے پانک کے مطابق، آواران سے آج برآمد شدہ لاشیں فقیر جان اور عیسیٰ کی ہیں، جنہیں جعلی مقابلے میں قتل کئے جانے کا امکان ہے۔

Share This Article