پسنی میں لڑکی قتل ، وڈھ میں روڈ حادثے سے ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے تحصیل پسنی میں ایک لڑکی کو سوتے ہوئے گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

واقعہ پسنی کے علاقے ببرشور میں پیش آیا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ صابر ولد سلیمان نامی شخص نے گولی مارکراپنی بھتیجی کو قتل کردیا۔

مقتولہ کی شناخت موزیا بنت ناخدا گَندو سکنہ ببرشور کے نام سے ہوگئی ہے۔

مقتولہ کی خاندان کا کہنا ہے کہ وہ سوئی ہوئی تھی کہ ملزم صابر سلیمان نے آکر 9 ایم ایم پسٹل سے اس پر پانچ فائر کیے جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگئی۔

علاقائی ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ قاتل کا تعلق ریاستی حمایت یافتہ سرکاری ڈیتھ اسکواڈ سے ہے ۔

دوسری جانب ضلع خضدار تحصیل وڈھ دراکھالہ عمرانی اسٹاپ پر مسافر کوچ حادثہ کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ھلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

زخمیوں کو فوری طورریسکیوکرکے وڈھ ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

Share This Article