بلوچستان کے علاقے سوراب میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار کلیم اللہ کی بازیابی کیلئے لواحقین نے احتجاجاً کوئٹہ ٹوکراچی شاہراہ کو بلاک کردیا۔
کلیم اللہ رودینی ولد محمد گل رودینی کو گذشتہ روزسوراب گریڈ اسٹیشن کے مقام سے فورسز نے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔
لواحقین نے کلیم اللہ کی جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین نے کوئٹہ ٹوکراچی قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جس سے علاقے میں آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔
احتجاج میں خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیںاور مظاہرین نے کلیم اللہ کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما شاجی صبغت اللہ بھی مظاہرے میں شریک ہیں ۔
مظاہرین نے حکومت اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور کلیم اللہ سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے عملی اقدامات کریں۔