مستونگ ودکی میں آسمانی بجلی گرنے وفائرنگ سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان میں مستونگ کے نواحی علاقے آماچ میں ایک گھر پر آسمانی بجلی گر نے سے ایک خاتون ہلاک اور3 افراد زخمی ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے مکان کی چھت اہل خانہ کے اوپر گر گئی۔

گھر کے گرنے کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور3 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کوشہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

زخمیوں کی شناخت میں علی محمد ولد مراد بخش ،عزت اللہ ولد علی محمد اورعطاءاللہ ولد علی محمدکے ناموں سے ہوگئی۔

دوسری جانب ضلع دکی کے یو نین کو نسل تھل کے علاقے میںایک مکان پر چھا پہ کے دوران فا ئرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ2کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

لیویز ذرا ئع کے مطابق گزشتہ روز دکی کی یو نین کو نسل تھل کے راز محمد کاریز میں قلعہ سیف اللہ پو لیس نے ایک مکان پر چھاپہ ما ر کا رروائی کی اور اس دوران فا ئرنگ سے ایک ملزم عبدالرحیم جوگیزیی ہلا ک جبکہ2ملزمان شہءاللہ اور زیب گرفتار کرلئے گئے ہیں ۔

لیویز کے مطابق پولیس فائرنگ سے جاں بحق اور گرفتار ہونے والے دونوں افراد قلعہ سیف اللہ پولیس کو مقدمہ فرد نمبر 13/22 میں مطلوب تھے ۔

ہلاک ملزم کی نعش کو سول ہسپتال دکی پہنچا دیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔

Share This Article