گوادر میں فورسز گاڑی پر بم حملہ ،لورالائی میں روڈحادثہ ، 5 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ساحلی اور سی پیک مرکزی ضلع گوادرکے تحصیل جیونی میں پاکستان کوسٹ گارڈ کی گاڑی پر بم دھماکہ ہوا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق جیونی شہر میں بھگوان چوک کے قریب کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید تحقیقات شروع کردیں ۔

دوسری جانب لورالائی میں ایک ٹریفک حادثے میں کالج کے پرنسپل سمیت 5افراد ہلاک ہو گئے۔

لورالائی میں تنگ لیویز چیک پوسٹ کے مقام پر ٹرالر کی ٹکر سے گاڑی میں سوار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ہلاک افراد میں ایک سرکاری کالج کا پرنسپل ہے ۔

لیویز نے نعشیں مزید کارروائی کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیں۔

Share This Article