ُآواران کے علاقے پیرندر کُچ میں پاکستانی فوج پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ آج بروز منگل نامعلوم افراد کی جانب سے سڑک کنارے دھماکا خیز مواد نصب کیا گیاتھا جہاں پاکستانی فوج کی کانوائے جارہی تھی جو اس کی زد میں آگئی اور دھماکا ہوگیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے مکمل تفصیلات تک رسائی میں خل کا سامنا ہے۔
فورسز پر اس طرح کے حملے بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں کرتے رہتے ہیں لیکن تاحال اس واقعہ کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔