سوراب وڈھادر میں 2مختلف حادثات وواقعات سے 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے سوراب میں ٹریفک حادثے میں 2افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

حادثہ تنک سوراب ایریا میں پیش آیا۔

حادثے کے باعث 2 افراد کی ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

حادثہ دو موٹرسائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے سے ہوا۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے ڈی ایچ کیو سوراب منتقل کردیاگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا تعلق ضلع سوراب سے ہے۔

دوسری جانب ڈھاڈر میں پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر بچہ ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈھاڈر کے مقام درخاں میں ایک سالا بچہ پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے بچے کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا گیا۔

پوسٹ مارٹم کے بعد بچے کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

ہلاک ہونے والے بچے کی شناخت کونسلر محمد عارف کے بیٹے محمد حسنین کے نام سے ہوئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment