ڈیرہ اللہ یار و خاران میں دستی بم حملہ اور کریش پلانٹ پر فائرنگ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں ہفتے کی شب مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق دستی بم اس وقت پھینکا گیا جب ایک ہوٹل کے باہر فورسز اہلکار کھڑے تھے ، جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔

تاہم فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کا اطلاع نہیں ہے۔

فورسز نے ملحقہ علاقوں کا ناکہ بندی کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

دوسری جانب خاران شہر میں خاران کوئٹہ روڈ کے قریب واقع نجی کریش پلانٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روزمغرب کے بعد نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے خاران کوئٹہ روڑ کے قریب واقع ٹھیکہ دار عبدالطیف نوتیزئی کی کریش پلانٹ پر دھماکوں اور فائرنگ سے حملہ کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکوں اور فائرنگ کے بعد نامعلوم مسلح افراد فرار ہوئے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لیکر مسلح افراد کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

دھماکوں اور فائرنگ کے بعد کام کرنے والے مزدوروں نے کام چھوڑ کر کریش پلانٹ خالی کردی۔

Share This Article
Leave a Comment