باجوڑ میں دھماکے، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں دو دھماکوں میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند میں دو الگ الگ بم دھماکوں میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک ہوئے۔

پہلا بم دھماکا تھانہ لوئی ماموند کے حدود میں علاقہ ایراب میں ہوا جس میں ملک اصغر نامی شہری ہلاک ہوئے۔

دوسرا دھماکا تھانہ لوئی ماموند کی ہی حدود میں علاقہ مینہ خوڑ میں ہوا جس میں پولیس سپاہی احسان اللہ ہلاک ہوئے۔

واقعات کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment