بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے گذشتہ شب پاکستانی سیکورٹی فورسز نے ایک طالب علم کوحراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ کئے گئے طالب علم کی شناخت بہزاد دلاوری کے نام سے ہوگئی ہے جو پنجگور کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بہزاد دلاوری کوئٹہ میں اپنی امتحانات کی تیاری کررہا تھا گذشتہ شب بوقت 12 بجے سیکیورٹی فورسز نے انکے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتارکرکے اپنے ساتھ لے گئے جس کا تاحال کوئی خبر نہیں ہے۔