ضلع کیچ : زامران سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 2 نوجوان جبراً لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل زامران سے پاکستانی فورسز نے علاقے میں گھروں پر چھاپوں کے دوران پُٹانی زامران سے 2 نوجوانوں کو جبری لاپتہ کردیا ہے ۔

علاقے مکینوں کے مطابق اُزیر اُمید اور عبدالرحمن قدیر کو امید کے گھر سے فورسز اپنے ساتھ لے گئے۔

اس دوران فورسز اہلکاروں نے انکے لواحقین کو بتایا کہ انہیں جلد گھروں کو روانہ کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ دو مہینے قبل اُمید کے دو بیٹے نذیر اُمید اور انیف اُمید کو فورسز نے گلی بلیدہ سے جبری گمشدہ کرکے شدید تشدد کے سولہ روز بعد انہیں رہا کیا تھا۔

لواحقین نے کہاکہ ہم فورسز سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے بچوں بازیاب کریں اور بار بار ہمارے بچوں کو بغیر کوئی وجہ سے لاپتہ نہ کریں اور ہمیں احتجاج کرنے پر مجبور نہ کریں۔

Share This Article
Leave a Comment