پاکستان کوسٹ گارڈ کیخلاف مکران کوسٹل ہائی وے احتجاجاً بند

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کوسٹ گارڈ کی زیادتیوں اور گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کے خلاف متاثرین نے بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے علاقے گبد بارڈر کلدان کراس پر مکران کوسٹل ہائی وے کو احتجاجاً بند کر دیا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان کوسٹ گارڈ کی طرف سے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کے خلاف گزشتہ چار دنوں سے روڈ بند ہے اور دھرناجاری ہے جس سے مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

متاثرین نے کلدان کراس پر احتجاجاً مکران کوسٹل ہائی وے کو بلاک کر دیاہے۔

مکران کوسٹل ہائی کی بندش سے بلوچستان ایران بارڈر ٹریڈ کے اربوں روپے کا کاروبار چار روز سے متاثر ہے جس سے ایف بی آر کو ٹیکسز کی مد سے کروڑوں روپے نقصان کا سامنا ہے جبکہ دوسری طرف سینکڑوں راہداری ہولڈرز مقامی لوگوں کا ایران سے آنا جانا معطل ہے ۔

واضح رہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے کو بند ہوئے سو گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے جبکہ حکومتی ادارے یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہر چیز معمول کے مطابق چل رہی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment