بنوں میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں اطلاعات ہیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ضلع بنوں کے سین تنگہ ویکی جانی خیل میں پیش آیا۔

پولیس نے دعویٰ کیاکہ نامعلوم مسلح افراد نے چلتی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد دم توڑ گئے جب کہ فائرنگ سے خاتون اور بچوں سمیت دیگر 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔

حکام کے مطابق وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر قریب ہسپتال منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بنوں میں ہی نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment