بنوں میں عسکریت پسندوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ، 7 اہلکار اغوا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں عسکریت پسندوں  نے سب ڈویژن وزیر تھانہ اتمانزئی کی حدودمیں پولیس کی روچہ چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 7 اہلکاروں کو اغوا کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق دو درجن سے زائد مسلح افراد نے سب ڈویژن وزیر کے پہاڑی علاقے روچہ چیک پوسٹ کا گھیراؤ کیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر ساتھ لے گئے۔ اس کے علاوہ تمام چھوٹا بڑا اسلحہ اور سامان بھی ساتھ اٹھا کر لے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق چار پولیس اہلکار موقع پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے بچ گئے ہیں۔

ڈی پی او بنوں ضیا الدین کاکہناہے کہ یرغمال بنائے گئے افراد ڈویژن پولیس کے اہلکار ہیں جنھیں مسلح افراد اغوا کرکے نامعلوم مقام کی جانب لے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment