خضدار: بی این پی رہنما خیر محمد مردوئی قاتلانہ حملے میں ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار میں  بی این پی کے رہنما خیر محمد مردوئی قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے فیروز آباد روڈ پر آج بروزپیر کوصبح 10 بجے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔

ڈی ایس پی محمد جان و پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

انکے مطابق نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر فائرنگ کر کے باسانی فرار ہوگئے۔

لاش کو طبی امداد کے لیے خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment