مسلم باغ : فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک، لواحقین کا لاش کے ہمراہ احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد لواحقین نے لا ش سڑ ک پر رکھ کر احتجاج کیا۔

پولیس حکام کے مطابق اتوار کو مسلم باغ کے علاقے مہاجر اڈہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبدالواحد محرابزئی نامی نوجوان ہلاک ہوگیا ۔

فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے ۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاسء کے حوالے کردی گئی ۔

دریں اثنا ء مقتول کے لواحقین نے کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ پر لاش رکھ کر احتجاج کیا جس سے سڑک پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی بعدازاں انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد لواحقین نے احتجاج ختم کر کے قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا ۔

Share This Article
Leave a Comment