پسنی میں کوسٹ گارڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک مختصر بیان میں ضلع گوادر کے تحصیل پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈ کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 14 نومبر رات سات بجکر بیس منٹ پر سرمچاروں نے گوادر کے علاقے پسنی ببّر شور میں قائم کوسٹ گارڈ کے کیمپ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس سے کوسٹ گارڈ کو جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور سرزمین کی آزادی تک دشمن پر سرمچاروں کے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment