بلوچستان کے علاقے خاران سے پاکستانی فوج نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے جبکہ پنجگور سے ایک لاپتہ شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے ۔
ضلع خاران سے فورسز نے ایک نوجوان کوحراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت وسیم ولد سعید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
مذکورہ نوجوان پیشے کے لحاظ سے قصاب ہے جنہیں کل دوپہر بارہ بجے فورسز نے خاران گواش روڈ سے اس کے اپنے دکان سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا۔
دوسری جانب پنجگور سے فورسز ہاتھوں سالوں سے جبری لاپتہ شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے ۔
ریاستی عقوبت خانے سے رہا ہوکر گھر پہنچنے والے شخص کی شناخت وقار بلوچ کے نام سے ہوگئی ہے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ وقار بلوچ کو فورسز نے چار سال قبل 5 ستمبر 2021 کو پنجگور کے علاقے گرمکان سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا ۔