بلوچستان میں موبائل نیٹ ورک کے انٹرنیٹ ڈیٹا بند کردیئے گئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

حکومت پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے ضلع خضدار ،ضلع کیچ تربت اور ضلع گوادر میں تمام موبائل نیٹ ورک کے انٹرنیٹ ڈیٹا بند کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں ذرائع نےبتایا کہ ضلع پنجگور میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا پہلے سے بند ہیں اور ابھی خضدار،کیچ اور گوادر کے ڈیٹا کو بھی بند کردینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

تاہم دوسری جانب حکومتی ذرائع سے اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ موجودہ گھمبیر سیکورٹی حالات کی وجہ سے حکومت پاکستان کی جانب سے یہ اقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔

واضع رہے کہ گذشتہ دنوں کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پرپاکستان آرمی کے اہلکاروں پر بی ایل اے کی ایک فدائی حملے میں 29 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں ہلاک و زخمیوں میں زیادہ تر فوجی اہلکارشامل تھے۔

Share This Article
Leave a Comment