بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے گیشکور ھور لیویزچوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے اسلحہ و سامان اپنے ساتھ لے گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے چاروں اطراف سے چوکی کوگھیرے میں لیکر حملہ کیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ لیویز نے جوابی فائرنگ کی، زبردست فائرنگ کے بعد لیویز کی گولیاں ختم ہونے کے باعث حملہ آور چوکی میں داخل ہوئے اور موجود لیویز اہلکاروں سے اسلحہ ( چار ایس ایم جی اور چار جی تھری) اور دیگر سامان اپنے ساتھ لے گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی تعداد کم از کم بیس (20) تھی تاہم اس دوران کوئی جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ۔