کشمير میں بھارتی فوج و شدت پسندوں ميں جھڑپیں جاری ، ایک ہلاک

0
12

کشمير ميں دو مقامات پر بھارتی فوجیوں اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپوں کی اطلاعات ہے۔

بھارتی فوج نے دعویٰ کيا ہے کہ کشمير کے دو علاقوں ميں اتوار کو عليحدگی پسند باغيوں کے ساتھ جھڑپيں جاری ہيں۔ اب تک ايک باغی کی ہلاکت کا بتايا گيا ہے۔ يہ جھڑپيں بارہمولہ اور زبرووان کے علاقوں ميں جاری ہيں۔ بھارتی فوج کی چنار کور نے دس نومبر کی سہ پہر ايک بيان ميں ايک باغی کی ہلاکت کی تصديق کی۔

بھارت نے اپنے قريب پانچ لاکھ فوجی کشمير ميں تعينات کر رکھے ہيں۔

کشمیر کا شمار ان خطوں ميں ہوتا ہے، جہاں بھاری عسکری تعيناتی کی گئی ہیں۔

بھارت کا عرصہ دراز سے الزام ہے کہ کشمير ميں متحرک مسلح عليحدگی پسندوں کو پاکستان کی معاونت حاصل ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد حکومت کا کہنا ہے کہ وہ کشميريوں کے حق خود اراديت کی اخلاقی حمايت کرتی ہے مگر عسکری مدد فراہم نہيں کرتی اور يہ کہ بھارت کا الزام بے بنياد ہے۔

نئی دہلی حکومت اکثر کشمير ميں حملوں کا الزام بھی پاکستان پر لگاتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here