بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں پیش آنے والے روڈ حادثے میں ایف سی ساو¿تھ کیچ کے لیفٹیننٹ ہلاک جبکہ اس کے ساتھ موجود ایک میجر اور ڈرائیورزخمی ہوگئے ۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ تربت سے کراچی جانے والی کار کو کوسٹل ہائی وے پر بسول کے مقام پر حادثہ شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں ایف سی ساوتھ کیچ کے لیفٹیننٹ کرنل اشتیاق احمد ہلاک جبکہ میجر شہباز اور ڈرائیور نواز احمد زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق فورسز نے زخمیوں کو اورماڑہ ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ گاڑی کے ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔