بلوچستان کے ساحلی شہر و سی پیک مرکز گوادر سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے جبکہ ژوب سے ایک لاپتہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
گوادر سے فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے نوجوان کی شناخت نعمان ولد اسحاق کے نام سے ہوئی ہے جو گوادر کا رہائشی ہے۔
دوسری جانب ضلع ژوب سے کئی دنوں سے لاپتہ شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے ۔
ژوب سے تعلق رکھنے والے محمد ایوب مندوخیل نامی شخص کچھ دن پہلے لاپتہ تھا ۔ آج اس کی نعش کلی گدا خیل میں سپرو کاڑ سے برآمد ہوئی ہے۔
واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ نے نعش سول ہسپتال پہنچادی۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق نعش کئی روز پرانی ہے اور جسے پوسٹ مارٹم کیلئے کوئٹہ روانہ کردیا گیاہے۔