امریکی صدارتی الیکشن : ڈونلڈ ٹرمپ ، کاملا ہیرس سے آگے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

امریکا میں مختلف ریاستوں سے صدارتی الیکشن کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

اب تک کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ، ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار کاملا ہیرس سے آگے ہیں۔

اب تک ڈونلڈ ٹرمپ کے 230جبکہ کاملا ہیرس کے 210 الیکٹورل ووٹ ہو گئے ہیں۔

امریکہ کے انتخابات میں کسی بھی امیدوار کی کامیابی کے لیے سات ریاستوں کو اہم قرار دیا جا رہا تھا جن میں نارتھ کیرولائنا بھی شامل تھی۔

ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے نارتھ کیرولائنا میں کامیابی اپنے نام کر لی ہے جس کے بعد یہاں سے 16 الیکٹورل ووٹ ٹرمپ کو مل گئے ہیں۔

نارتھ کیرولائنا میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 230 ہو گئی ہے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کاملا ہیرس نے مزید تین ریاستوں ورجینا، نیو میکسیکو اور اوریگن میں کامیابی ملی ہے۔

امریکہ کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کاملا ہیرس نے ریاست واشنگٹن، کیلی فورنیا اور امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سے کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔

مزید تین مقامات سے کامیاب کے بعد کاملا ہیرس کے الیکٹورل ووٹ 179 ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکہ کا صدر منتخب ہونے کے لیے مجموعی 538 الیکٹورل ووٹوں میں سے 270 کا حصول لازم ہے۔

Share This Article
Leave a Comment