بلوچستان میں آرمی کے 31 یونٹس و ایف سی کے 107 ونگز کی تعیناتی کی منظوری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں آرمی کے 31 یونٹس اور ایف سی کے 107 ونگز تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

بلوچستان میں امن و امان برقرار رکھنے کے نام پر ایک سال کیلئے پاکستانی فوج اور ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق کوئٹہ میں پاکستانی آرمی کے 31 یونٹس اور ایف سی کے 107 ونگز ایک سال کیلئے تعینات رہیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ ان فوجیوں کو کوئی اندرونی سیکورٹی الائونس نہیں دیا جائے گا تاکہ قومی خزانے پر کوئی بوجھ نہ پڑے۔

واضع رہے کہ بلوچستان پہلے سے مکمل طور پر ایک آرمی اسٹیٹ میں تبدیل ہوچکی ہے ۔ہزاروں کی تعداد میں فوج تعینات ہیں ،سیاسی سرگرمیوں پر قدغن ہے،لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں ،انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ، جبری گمشدگیاں، ماورائے عدالت قتل ، منشیات کی کھلے عام فروخت، رہزنی و ڈکیتی سمیت بے شمار سماجی برائیاں فورسز کے سرپرستی میں جاری ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment