مند : زمینوں پر قبضہ و آبادی کے اندر چیک پوسٹ کے قیام پرخواتین سراپا احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے ایران سے متصل سرحدی علاقے مند کے گاؤں مہیر کی خواتین کا آبادی کے اندر فورسز کی چیک پوسٹ کے قیام کے خلاف احتجاج جاری ہے ۔

خواتین نے سورو مند سے ایران جانے والی شاہراہ بلاک کردی۔

اسسٹنٹ کمشنرتمپ نے مند آکر خواتین کے ساتھ مذاکرات کئے جو ناکام رہے۔

خواتین نے کیمپ لگالیا ہے ، احتجاج دھرنے کی شکل میں جاری ہے۔

احتجاج کرنے والی خواتین کاکہنا ہے کہ آبادی کے اندر چیک پوسٹ خالی کیاجائے۔

احتجاجی مظاہرے میں بچوں اور خواتین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کا ہمارے گھر پر قبضہ ہے وہ اٹھنے کا نام نہیں لے رہے، اب ہم مزید صبر نہیں کر سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہمارے گھر پر قبضہ کیا گیا اور اب گھر کے سامنے والی زمین سمیت دیگر جگہوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مظاہرین سے مقامی انتظامیہ کے علاوہ زبیدہ جلال کی بہن رحیمہ جلال اور دیگر ملاقات کرکے احتجاج ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

تاہم مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک پاکستانی فوج ہمارے گھروں سے نہیں نکلتی ہم یہیں رہیں گے۔انہوں نےعلاقے کے لوگوں اور بلوچوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ دیں اور ریاستی تشدد کے خلاف آواز بلند کریں۔

Share This Article
Leave a Comment