بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند مھیر میں پاکستانی فوج کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجاً پر دھرنا دیکر عارضی آمدو رفت کیلئے بندکردیا ہے ۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فوج نے انہیں الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ مند مھیر میں ایک نئی فوجی کیمپ بنانا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے گھروں کو خالی کیا جائے۔
شرکاء کا مزید کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی فوج نے علاقے کے مختلف حصوں پر قبضہ کرکے کیمپ قائم کیے ہیں، اور زور و زبردستی سے مقامی افراد کو ان کی جائیدادیں چھوڑنے پر مجبور کیا ہے۔
احتجاج میں شریک افراد کا کہنا ہے کہ وہ کسی صورت اپنے گھروں کو خالی نہیں گے اور نہ ہی اپنے علاقے میں کسی کیمپ کے قیام کی اجازت دیں گے، جو ان کی زمینوں پر قبضے کا باعث بنے۔
شرکاء نے انسانی حقوق کے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی آواز بنیں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں۔
ان کا مزید کہنا کہ وہ کسی بھی صورت اپنے گھروں کو خالی نہیں کریں گے اور نہ ہی اپنی زمینوں پر قبضہ ہونے دیں گے بلکہ فوج کو علاقہ چھوڑنا ہوگا۔