بلوچستان کے صنعتی علاقے حب میں پاکستانی فورسز نے ایک سرکاری ملازم کو حراست میں لیکر جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے۔
جبری لاپتہ کئے گئے شخص کی شناخت ظفر گشگوری کے نام سے ہوگئی ہے جو محکمہ ماحولیات میں ملازم ہیں۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ 22 اکتوبر کی شب فورسز نے حب شہر کے الہ آباد ٹاؤن میں ایک گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے ظفر گشگوری کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔
ماہ اکتوبر میں بلوچستان کے شہر حب چوکی سے ابتک چھ افراد کی جبری گمشدگی کے اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ تعداد کافی زیادہ ہیں تاہم خوف اور دھمکیوں کے باعث متعدد فیملی میڈیا کے سامنے نہیں آنا چاہتے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔