عراق میں امریکی فوجی اڈے پر پھر سے راکٹ حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ہفتے کی رات کو بتایا کہ بغداد کے قریب قائم التاجی فوجی اڈے پر دو کاتیوشا راکٹ گرے ہیں۔ اس اڈے پر امرکا کی قیادت میں عالمی اتحادی فوج تعینات ہے۔ راکٹ حملوں میں کسی قسم کے نقصان کی تصدیق کی نہیں کی گئی۔

عراقی مشترکہ آپریشن کمانڈ نے کہا ہے کہ التاجی کیمپ کو نشانہ بنانا ان لوگوں کی طرف سے پیغام ہے جو عراق کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

کمانڈ نے مزید کہا کہ التاجی کیمپ کے حملہ آوروں کو بے نقاب کرنے کے لیے انٹیلی جنس کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

گذشتہ پیر کو عراقی فوج نے اعلان کیا تھا کہ نامعلوم مسلح عناصر نے ایک میزائل فائر کیا جو بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نواح میں گرا۔ اس فوجی اڈے پرعراقی اور امریکی فوجی تعینات ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment