خضدار،چمن ،گوادر وپسنی میں مختلف حادثات و اوقعات سے 5 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے باغبانہ و زہری ،چمن ،گوادر اور پسنی میں مختلف حادثات و اوقعات سے 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

خضدارقومی شاہراہ پرکراچی سے کوئٹہ جانے والی المحمود کوچ باغبانہ کورک کے خطرناک موڑپر تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکرالٹ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور بینامین موقع پرہلاک اور 8 مسافر شدید زخمی ہوگئے ۔جنہیں فوری طور لیویزباغبانہ اور مرک 1122 باغبانہ کے عملہ نے بروقت ریسکیوکرکے طبی امداددینے کے بعد مزیدایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کوباغبانہ سے خضدار ٹراما سینٹرریفرکردیاگیا۔

دوسرے واقعہ میں خضدار کے تحصیل زہری گاؤں آڑ چینی میں احمد خان ڈائینہ زہری کے بیوی مسما ۃ(ع) تالاب کے کنارےبرتن دھورہی تھی کہ اچانک تالاب کے گہرے پانی میں گرکر ڈوب گئی۔

تالاب میں ڈوبنے والے خاتون کو نکال کر فوری طور پرقریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ پہلے سے ہی دم توڑ چکی تھی۔

ڈاکٹروں نے جہاں ضروری کارروائی کے بعد خاتون کی میت کو ورثاء کےحوالے کی گئیں ۔

ورثاء کے مطابق خاتون تالاب میں برتن دھونے کیلئے گئی تھیں جہاں خاتون کو چکرآنے کے باعث تالاب میں جاگری۔

انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن جانبرنہ ہوسکی ۔

دریں اثنا چمن میں ٹیوب ویل میں گرنے والے بچے کی جسد کو نکال لیا گیا۔

چمن ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے نے مقامی ماہرین کیساتھ ملکر 32 گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد بچے کی جسد کو نکالنے میں کامیاب ہوئے ۔

بچہ کی موت ٹیوب ویل کی طویل گہرائی میں گرنے کے بعد وہاں ڈیڑھ سو فٹ کھڑے پانی میں ڈوبنے سے ہوئی ۔

تیس گھنٹے مسلسل جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے بعد بچے کو نکال لیا گیا۔

ادھر گوادر میں سمندر میں ڈوبنے والے ماہی گیر کی نعش برآمد ہوئی ہے۔

گوادر سمندر میں ڈوبنے والے ماہی گیر کی نعش برآمد کرلی گئی ۔

فشریز ڈیپارٹمنٹ اور بلدیہ گوادر کے ٹیم کے دو روز کے مسلسل تلاش کے بعد ڈوبنے والے ماہی گیر کی نعش تلاش کی گئی ۔

گوادر کا ماہی گیر گزشتہ روز سمندر میں گر کر لاپتہ ہوگیا تھا۔

ضروری کارروائی کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کی جائے گی۔

علاوہ ازیں پسنی کے علاقے سردشت میں نوجوان نے خود کشی کر لی۔

شاہ جان ولد حیدر نامی نوجوان سردشت کلانچ کے علاقے تولگو کا رہائشی ہے، جس نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا تاہم خود کشی کی وجوہات معلوم نہ ہو سکے۔

Share This Article
Leave a Comment