لاک ڈائون نہیں ، سمارٹ لاک ڈائون کریں گے، عمران خان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ پنجاب کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے پھیلائو پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ اس بارے میں سختی کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ عام لوگوں نے اسے سنجیدہ نہیں لیا اور ایس او پیز پر عمل نہیں کیا۔

انھوں نے کہا ’میں اب اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اب ہم سختی کریں گے۔ ہم لاک ڈائون نہیں کریں گے مگر سمارٹ لاک ڈائون کریں گے۔ اب عوامی جگہ پر ماسک پہننا لازمی ہو گا۔ ایس او پیز پر عمل کرنے سے متعلق ٹائیگر فورس بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔‘

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جتنا آپ احتیاط کریں گے اتنا حالات قابو میں رہیں گے۔ جب لاک ڈائون ہٹا رہے تھے تو لوگوں کو بتایا تھا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بیماری ختم ہو گئی ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ میں آئندہ خود تمام صوبوں کا دورہ کروں گا۔ ہر شعبے میں ضابطہ اخلاق پر علمدرآمد کا جائزہ لوں گا۔ ایک چیز سمجھنا ضروری ہے کہ ماسک سے 50 فیصد کورونا کا پھیلائو کم ہو سکتا ہے۔ اب اس حوالے سے تحقیق بھی سامنے آ چکی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment