بلوچستان کے علاقے خاران میں گزشتہ ہفتے خاران بازار سے جبری لاپتہ عبیدتگاپی کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین اور بی وائی سی کا خاران ریڈ زون جاری دھرنے میں بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر شعیب نوشیروانی پہنچے اور دھرنے کی شرکاء سے احتجاج ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔
تاہم دھرنے کی شرکاء نے شعیب نوشیروانی پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے بی وائی سی کارکنان سمیت طلباء رہنمائوں عزیز اکرم آصف نور مفظر بلوچ کیخلاف ایف آئی آر ختم کرنے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔