پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کیچ اور سبی سے 2 جبکہ کراچی لیاری سے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
کراچی کے بلوچ اکثریتی علاقے لیاری کلری سرگوات کے مقام پر گذشتہ شب 3 بجے فورسز نے چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت محبت ولد اشرف کے نام سے ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ شخص اس قبل بھی اٹھارہ فروری دوہزار اکیس کو جبری گمشدگی کے شکار بن چکے ہیں، جو اس وقت طویل جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہوئے تھے، جو آج ایک بار پھر لاپتہ کردیئے گئے۔
اسی طرح کیچ کے علاقے کیکن سے اطلاعات ہیں کہ 18 اکتوبر کوگھر جاتے ہوئے عطاء محمد نامی شخص کو فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔
علاوہ ازیں سبی سے فورسز نے جاور ولد دلاور نامی ایک نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا جس کے بعد سے اس کے بارے میں اطلاعات موصول نہیں ہوئے ۔