بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں لیتھیم نکالنے کیلئے 2 کمپنیوں کو 1400 اسکوئرکلو میٹر زمین الاٹ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
وزارت معدنیا ت نے ماشکیل میں لیتیم نکالنے کیلئے 2کمپنیوں کو 1410سکوئر کلو میٹر الاٹ کر دی ہے ۔
بلوچستان اسمبلی میں جماعت علما ءاسلام کے ایم پی اے زابد ریکی نے وزیر معدنیا ت سے 29جولائی کو توجہ دلائو نوٹس میں کہا تھا کہ کیا یہ درست ہے سال 2021 سے سال 2024 کے دوران امون ماشکیل (لیتیم) کیمیکل نکالنے کیلئے مختلف کمپنیوں کو الاٹمنٹ دی گئی ہے ۔اگر جواب اثبات میں ہے تو کل کتنی کمپنیوں کو الاٹمنٹ دی گئی ہے کمپنی کے مالک کا نام، ولدیت ، شناختی کارڈ نمبر مستقل پتہ ، عارضی پتہ اور لوکل ڈومیسائل کی مکمل تفصیل دی جائے اور لیتیم کیمیکل کل کتنے رقبے پر مشتمل ہے ۔نیز امون ماشکیل میں صوبہ کے لوکل کل کتنی کمپنیوںکو الاٹمنٹ دی گئی ہے کمپنی کے مالک کا نام، ولدیت، شناختی کارڈ نمبر مستقل جواب اثبات میں ہے تو اسکیم کا نام، پی ایس ڈی پی نمبر او مختص شدہ رقم کی تفصیل دی جائے۔
جس کا جواب سیکر ٹر ی معدنیا ت نے اسمبلی میں جمع کیا جس کے مطابق سال 2021 سے 2024 کے دوران دو کمپنیوں کو الاٹمنٹ دی گئی ہے پہلی کمپنی کانام ایکسپلوریشن لائسنس EL250 شانزی اٹلس انٹرنیشنل مائننگ لمیٹڈجس کو کل رقبہ 417.45 اسکوائر کلومیٹرا اجازت دینے کی تاریخ 22.09.2023ہے۔
کمپنی کے آفس کا پتہ 15-A, First Floor Taj mehal near 6thRoad Metro Station PUTa Murree Road Rawalpindi Pakistan ہے ۔ جن کا پہلا حصہ دار علی مسعود خاور ولد خاور مسعود مظہر شناختی کارڈ نمبر 1-6102044-72458 اور محمد عثمان خالد ولد خالد مسعود اظہر شناختی کارڈ نمبر 5-9487086-34202 جن کا حصہ 50,000ٹوٹل ہے جبکہ فن یا بین پاسپورٹ ED8138198 چائنیز جسکا شئیر47000 ہے اور علی معسود خاور کا 2500ہے ۔
دوسری کمپنی M/S Tharai Limited لائسنس نمبر RL-21ہے جس کا پتہ بیسمنٹ اورینٹڈ پلازہ ایم اے جناح روڈ کوئٹہ ہے جنکو 993اسکوئر کلومیٹر اجاز ت دینے کی تاریخ 08.06.2023 ہے کمپنی کا پہلا حصہ دار کامران شیخ ولد ممتاز احمد شیخ شناختی کارڈ4301-7270711-7ہے پتہ 32/2سٹریٹN،فیز 4، ڈی ایچ اے کراچی ہے ۔کمپنی میں 5%شیئر وکی سٹیورڈجسکا پتہ 4پارک روڈ ، موسلی ، برمنگم ہے ۔
جواب کے مطابق ہامون ماشکیل میں صوبے کے کسی بھی لوکل کی کمپنی کو الاٹمنٹ نہیں دی گئی ہے۔
جماعت علما ءاسلام کے ایم پی اے زابد ریکی نے اسمبلی فلو ر پر کہا کہ کیا ماشکیل میں لیتیم نکالنے کیلئے غیر مقامی کمپنیوں کو الاٹمنٹ کی گئی جس میں کسی لوکل کمپنی کا نام شامل نہیں ہے باوجود یہ کہ لوکل لوگوں نے اپلا ئی کیا تھا الاٹمنٹ کا حق پہلا بلو چستا ن کے لوگو ں کا ہے۔
اس حوا لے سے سابق وزیراعلیٰ و سربراہ نیشنل پارٹی ڈاکٹر ما لک نے اسمبلی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کے مائنز کے لائسنس منسوخ کیے جارہیے ہیں ۔غیر متعلقہ لوگوں کو لائسنس دیے جارہے ہیں جس کے خوفناک نتائج ہوں گے ۔جب ریکوڈک دیا گیا تب یہ کہا گیا کہ ہم 7ہزارلوگوں کو روزگار دینگے۔ کم ازکم ریکوڈک کے دفتر کو تو کوئٹہ منتقل کر یں ،بلوچستان کے وسائل ختم ہوئے تو بلوچستان کے پاس ملازمین کو تنخواہ دینے کے بھی پیسے نہیں ہوں گے۔