بلوچستان کے علاقے قلات اور خضدار میں فائرنگ اور ڈکیتی کے دو مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حبیب اللہ ولد رحمت اللہ نامی ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
دوسری جانب خضدار میں موٹرسائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر شہری کوقتل کردیا گیا۔
~واقعہ خضدار کے علاقے باغبانہ میں پیش آیا۔
باغبانہ باجوئی لنک روڈ پر چوری کی واردات میں مزاہمت پر قادربخش غلامانی نامی شخص کوقتل کرکے راہزن موٹر سائیکل لے اڑے۔
باغبانہ لیویز مختلف زاویوں سے پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔