بلوچستان کے علاقے کوئٹہ ،جعفرآباد اور خضدار میں فائرنگ اور روڈحادثے سے خاتون سمیت4 افرادہلاک ہوگئے جبکہ گوادر سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔~دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت میر زیب قمبرانی کے نام سے ہوگئی۔
واقع کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقع کی تحقیقات پولیس کر رہی ہے ۔
دوسری جانب جعفر آباد کے علاقے میں ایک شخص نے اپنی بیوی کوقتل کردیا ۔
گزشتہ روز جعفر آباد کے علاقے تھانہ کیٹل فارم کی حدود میں ایک شخص نے حملہ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش ہسپتال منتقل کردی اور ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی۔
اسی طرح خضدار کے علاقہ کانک میں تیز رفتار کارگاڑی اور موٹرسائیکل سواروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور ایک شدید ہوگیا۔
شدید زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی ہے۔
انتظامیہ حادثہ کے متعلق تفتیش کررہی ہیں۔
دریں اثناساحلی شہر گوادرمیں جھاڑیوں سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔
گزشتہ روز گوادر پولیس نے مقامی کمپنی کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی نعش برآمد کی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
نعش کی شناخت پرویز کے نام سے کی گئی ۔
نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔